بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایف آئی اے کا نوٹس،قاسم سوری بھی عدالت پہنچ گئے

 تحریک انصاف بلوچستان کےصدر قاسم سوری نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نوٹس کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

میڈیا سےگفتگو میں قاسم سوری نے بتایا کہ 10 اگست کو ایف آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا تھا، ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہےکہ وہ اس طرح کا نوٹس جاری کرے، بلوچستان ہائیکورٹ میں ایف آئی اےکے نوٹس کےخلاف درخواست دائرکی ہے۔

قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پارٹی امور چلانے کیلئے رقم آتی تھی،2011 تا 2013 اکاؤنٹ میں صرف 55 لاکھ 56 ہزار روپے آئے، تحریک انصاف نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔

اشتہار
Back to top button