بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں کاروباری مراکز کے اوقات کار کی پابندی ختم

پنجاب حکومت نے تاجر برادری کو فوری ریلیف دیتے ہوئے کاروباری مراکز کے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب نے کاروبار کے اوقات کار کی پابندی ختم کرتے ہوئے کاروباری مراکز اور دکانوں کیلئے رات 9 بجے کی بندش کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں اتوار کو بھی کھلی رہیں گی، وزیرصنعت اسلم اقبال اورتاجر رہنما ناصر سلمان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بنائی گئی کمیٹی تاجر  برادری کے مسائل کے حل کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔

اشتہار
Back to top button