بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔وزارت قانون نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات تحریری طور پر سینیٹ میں پیش کیں۔

سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جاوید اقبال کو بطور چیئرمین نیب ماہانہ 12 لاکھ 39 ہزار بنیادی تنخواہ ملتی تھی، سابق چیئرمین نیب کو اپنی مدت کے دوران 7 کروڑ 45 لاکھ روپے بنیادی تنخواہ دی گئی۔

وزارت قانون کے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کو 6 ہزار روپے ماہانہ فون الاؤنس، 68 ہزار ہاؤس رینٹ دیا گیا، جاوید اقبال کو پوری مدت کے دوران 3 لاکھ 40 ہزار ٹیلی فون الاؤنس اور 38 لاکھ 58 ہزار ہاؤس الاونس دیا گیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ بطور ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ جسٹس جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن، مراعات اور گریجویٹی کی تفصیلات نہیں ہیں۔

Back to top button