قومی
وزیراعظم کا دورہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان ملتوی
وزیر اعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔ دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا آج خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ شیڈول تھا۔ شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لینا تھا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا تھا۔