قومی
لاڈلے کو تحفظ دینے کی فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہےکہ کیسے لاڈلے کوتحفظ دیا جا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینےکےالزام پر نااہل کردیاگیا تھا، لاڈلے کوکھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سےفیصلہ نہیں آیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس رکوانے کیلئے 9 رٹ پٹیشنز دائر ہوئیں، 50 بار التوا دیا گیا۔