راولپنڈی میں شدید بارش، نشیبی علاقے زیر آب،نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند

راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث شہر کے متعدد علاقے زیر آب آگئے جب کہ نالہ لائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔شہر  میں شدید بارش کے باعث راولپنڈی کینٹ اور چکلالہ  کینٹ کے متعدد علاقے زیرآب آگئے جب کہ جان کالونی، اسلم مارکیٹ، ڈھوک سیداں اور  گرجا روڈ پر پانی گھروں میں داخل  ہوگیا۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/07/WhatsApp-Video-2022-07-25-at-3.07.12-PM.mp4

مری روڈ ناز سنیما کے پاس پانی جمع ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا جب کہ جامع مسجد روڈ اور موچی بازار میں کئی فٹ پانی جمع ہونے سے  متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/07/295797469_470662821056937_6866601240194009723_n.mp4

اس کے علاوہ بارش کے باعث نکاسی آب کا نظام متاثر ہونے سے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال کے احاطے میں پانی داخل ہوگیا۔نالہ لئی میں پانی کی سطح 16 فٹ تک بلند ہونے کے بعد انتظامیہ نے خطرے کے سائرن بجانا شروع کردیے جب کہ انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔

Exit mobile version