وزیر صحت کی زیر قیادت پاکستان کا چار رکنی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

صحت کے وزیر عبد القادر پٹیل کے زیر قیادت چار رکنی پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا ہے جہاں وہ صحت کے بارے میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان پہلے مکالمے میں شرکت کرے گا۔ امریکہ کل محکمہ خارجہ میں وفد کی میزبانی کرے گا۔فریقین صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کیلئے جامع ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں فریق امراض پر قابو پانے کیلئے پاکستانی سنٹر کے قیام ، عالمی سطح پر صحت کے تحفظ، بچوں کو قطرے پلانے کی مہم، کووڈ 19 سے متعلق انتظامات ،زچہ و بچہ کی صحت اور غیر متعدی امراض سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور پاکستانی سفارتخانے کے دوسرے حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

Exit mobile version