ریکوڈک میں سونے تانبے کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے پاکستان کا بیرک گولڈ کارپوریشن معاہدہ
ریکوڈک میں سونے اور تابنے کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے پاکستان اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان طویل المدتی شراکتداری کیلئے اصولی معاہدہ طے پا گیا، عالمی کمپنی ابتدائی طور پر 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، ریکوڈک سےسونے اور تانبے کی پہلی پیداوار 2027-28 میں متوقع ہو گی
وی او
تانبے اور سونے کی اعلیٰ معیار کی کان کنی، حکومت پاکستان اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان اصولی معاہدہ طے پا گیا، سی ای او بیرک گولڈ کارپوریشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شراکتداری کے تحت 50 فیصد حصہ عالمی کمپنی اور 50 فیصد حکومت پاکستان اور بلوچستان کے حقوق ہونگے، پاکستان اور بیرک گولڈ مل کر حتمی معاہدوں پر فریم ورک تیار کر رہے ہیں، تانبے اور سونے کی پہلی پیداوار 2027،28 تک متوقع ہے
ساٹ
مارک برسٹونے کہا کہ پاکستان اور بیرک کے درمیان مذاکرات میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق ملیں گے
ساٹ
سی ای او بیرک گولڈ کمپنی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ مکی سو فیصد نوکریاں مقامی لوگوں کو فراہم کی جائیں تاکہ بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے