بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہے،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ عوام کا فیصلہ ہی کسی بھی حکومت کی قانونی بنیاد ہوتی ہے، وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قانونی حیثیت کھوچکی ہے، شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہے۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے کہا گیا ہےکہ تمام اداروں کو غیر جانبداری سے عوام کے فیصلے سے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا چاہیے۔سپریم  کورٹ بار کا  کہنا ہےکہ ضمنی انتخابات نے بہت سے وہموں اورخیالات کو ہلاکررکھ دیا ہے۔

اشتہار
Back to top button