بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

زمبابوے اور نیدرلینڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

زمبابوے اور نیدر لینڈز  نے رواں سال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔زمبابوے نے جمعے کے روز ورلڈکپ کوالیفائر کے پہلے سیمی فائنل میں پاپوانیوگنی کو 27 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی جگہ پکی کی۔

دوسری جانب ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدر لینڈز نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا۔دوسری جانب  آئرلینڈ، متحدہ عرب امارات، نیدر لینڈز اور زمبابوے نے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

اشتہار
Back to top button