بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز اشتہاری قرار

لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ سپیشل کورٹ نے عدم پیشی پر ملزم سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا اور دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے شریک ملزم ملک مقصود کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔ عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت تیس جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر وزیر اعظم شہںباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

اشتہار
Back to top button