کھیل
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کا اعلان کردیا.پی ایچ ایف پریس ریلیز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر اجمل خان لودھی ,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین, اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن سید سمیر حسین, ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی, فزیو تھراپسٹ عدیل اختر شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین, عبداللہ اشتیاق خان, ڈیفینڈر مبشر علی, عماد شکیل بٹ, ایم حماد الدین انجم, محمد عبداللہ, رضوان علی, مڈ فیلڈرز محمد عمر بھٹہ, معین شکیل, عبدالمنان,جنید منظور, غضنفر علی, فارورڈز اعجاز احمد, رانا عبدالوحید, رومان, افراز, عبدالحنان شاہد اور احمد ندیم شامل ہیں.واضح رہے کامن ویلتھ گیمز جو کہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی تا 8 اگست جاری رہیں گے.