قومی
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 55ویں برسی آج منائی جا رہی
مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی55 ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔مادرملت وبانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناحؒ کی55 ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، مادرملت کی برسی کے حوالے سے ملک بھرمیں مسلم لیگ ودیگرسیاسی جماعتوں کے زیراہتمام قرآن خوانی کی محفلین اورمختلف تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔فاطمہ جناح 1967 میں 8 ،9جولائی کی درمیانی شب 76 برس کی عمرمیں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔