بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کی نماز ادا

مسجدالحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں عید کی نماز ادا کر دی گئی۔مکہ مکرمہ میں حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، اس کے بعد حجاج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے جس کے بعد طواف زیارت کریں گے۔

صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے اور منیٰ واپس جائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

اشتہار
Back to top button