کھیل
رافیل نڈال ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار
سپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رافیل نڈال پیٹ کی تکلیف کے سبب سیمی فائنل سے دستبردار ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق اسپینش کھلاڑی کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز کے خلاف میچ میں پیٹ کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ آج شام ومبلڈن کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ نک کرائیوس سے ہونا تھا۔