عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں عالمی کساد بازاری کی وجہ سے طلب میں کمی کے خدشے کے باعث بڑی کمی آگئی ہے اور 12 ہفتوں کی کم تر سطح آگئی ہے
رپورٹ کے مطابق ستمبر کی ڈیلیوری کے لیے برینٹ فی بیرل قیمت 2.99 ڈالر یا 2.9 فیصد تک گر کر 99.78 ڈالر پر آگئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 3.19 یا 3.2 فیصد تک گرگئی اور 96.31 ہوگئی۔
برینٹ کی قیمت میں 9 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی 8 فیصد کمی کے بعد قیمتیں 11 اپریل کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارک تیکنیکی طور پر ریلیٹیو اسٹرینتھ انڈیکس (آر ایس آئی) کے ساتھ اوور سولڈ ٹریٹی سے دوسرے روز بھی 30 کی سطح سے نیچے رہے، اگر برینٹ اسی سطح پر بند ہوا تو یہ دسمبر 2021 کے بعد پہلی مرتبہ دو روز کے لیے اوور سولڈ ٹریٹی پر برقرار رہے گا۔
انوسٹمنٹ بینک گولڈ مین سیچز کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں کمی کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ہے۔
