قومی
بھارتی مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
بھارتی ائیر لائن کی پرواز نے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کےمطابق بھارتی ائیرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز ایس جی 11 نے پاکستان کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت پر بھارتی پرواز کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہناہےکہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر انسانی ہمدردی کی بناء پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی جس کےبعد بوئنگ 737 نے کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار تھے جنہیں جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔