کھیل
اصل سپر سٹار تو پولیس ہے،شاہین شاہ آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، کے پی پولیس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے والد نے پولیس کی نمائندگی کی ہے، بھائی اب بھی پولیس میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 سال تک میرے والد نے پولیس فورس میں ذمہ داریاں انجام دیں، اندازہ ہے کہ پولیس کی ذمہ داریاں کتنی مشکل ہوتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سپر سٹارز کہا جاتا ہے، اصل سپر سٹار تو پولیس ہے۔خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری شہزاد بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور اس کے اہلخانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا کردار ہر چیز میں بہت اہم ہے۔