بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ریاست کینٹکی میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست کینٹکی میں ایک شخص کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار  ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں پولیس گھریلو تشددکے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری کے وارنٹ لےکر  پہنچی تو گرفتاری کے خوف سے ملزم نے پولیس پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار  ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد 49 سالہ شخص کو گرفتارکرلیا گیا،اس دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

جمعرات کو  فائرنگ میں ہلاک ہونے والے پولیس افسران کا نام کیپٹن رالف فریزر، ڈپٹی ولیم پیٹری اور  جیکب شیفنز  ہے۔

پولیس کے مطابق واقع  کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اشتہار
Back to top button