بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیپلزبس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں

پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں گزشتہ رات کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں، الحمدللّٰہ‘۔

واضح رہے کہ کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے پیپلز بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔

 حکومت سندھ کے اعلامیے کے مطابق کراچی کے لیے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

اشتہار
Back to top button