پی ٹی آئی ہم پر الزامات سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ناروال اسپورٹس سٹی کیس میں پیش ہوا،پچھلے ڈیڑھ سال سے نیب گردی کے خلاف جدوجہد جاری ہے، نیب گرفتاری سے لیکر آج تک یہ بتانے سے قاصر ہے میرا جرم کیا تھا؟،کل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوال کیا احسن اقبال کے خلاف کیس کیا ہے؟،نیب کو چیلنج کرتا ہوں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت کریں، عمران خان اور شہزاد اکبر کے دور میں بھی چیلنج کیا تھا،32سو ارب میں سے32 روپے کی بھی کرپشن ثابت کرو،ہم قومی مجرم ہوں گے، ایک بھی مالی بدعنوانی کا مقدمہ قوم کے سامنے پیش نہیں کرسکے،کہانیاں بنا بنا کر قوم اور ملک کا وقت اور پیسہ ضائع کیا،ملک میں بجلی کے کارخانے بند پڑے ہیں،سابقہ حکومت نے جب گیس سستی تھی تب نہیں خریدی،عمران خان چار سالہ اقتدار میں ایک روپیہ کرپشن ثابت نہیں کرسکے، عمران خان حکومت کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہی ہے،بہتر ہے عمران خان اپنا منہ بند رکھیں،عمران خان کی حکومت پاور پلانٹس بند کرگئی،مہنگائی کا جن عمران خان نے آزاد کیا،پی ٹی آئی ہم پر الزامات سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔