تجارت
ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی6 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئی
ملک کی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولی6 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گزشتہ ہفتےتک ایف بی آرکی ٹیکس وصولی 5 ہزار829 ارب تک تھی۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہےکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 ہزار ارب روپے سے زائد محصولات جمع ہوئے، سال2021-22 کے لیے مقرر ابتدائی ہدف 5 ہزار 829 ارب روپے گزشتہ ہفتے حاصل کیا تھا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال انکم ٹیکس کی مد میں2 ہزار 205 ارب اکھٹے کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 773 ارب روپے اور کسٹمزڈیوٹی کی مد میں1007 ارب روپے اکٹھے کیےگئے۔
ترجمان نے مزید بتایا گیا کہ ایف بی آر 30 جون2022 تک 6100 ارب روپے کے ٹیکس محصولات ہدف کے لیے پرعزم ہیں۔