بین الاقوامی
بھارت میں گرفتارمسلمان صحافی محمدزبیر کی گرفتاری کی مذمت
ایڈیٹرزگلڈ آف انڈیا کی جانب سے مسلمان صحافی محمدزبیر کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے اور فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اس معاملے پر ایڈیٹرزگلڈ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ صحافی محمدزبیر نے غلط معلومات پھیلانے والی مہموں کیخلاف حقیقت پرمبنی کام کیا۔
آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی اس تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پرصحافی محمد زبیر کو رہا کرے۔
خیال رہے کہ پولیس نےمسلمان صحافی محمد زبیر کو گزشتہ روزگرفتار کیا تھا۔
صحافی محمد زبیر پر 2018 میں کی گئی ایک متنازع ٹوئٹ سے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
بھارتی پولیس کی جانب سے صحافی محمد زبیر کو سازش میں ملوث کرنے کی کوشش کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
محمد زبیر کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ ایف آئی آر دکھائی گئی ہے، نہ حراست کا مقام ظاہر کیا گیا ہے۔