بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

روس، یوکرین جنگ چوتھے مہینے میں داخل

جنگ کے سبب یوکرین میں ہزاروں افراد مارے جا چکے، کئی لاکھ بے گھر

یوکرین کا مشرقی علاقہ شدید حملوں کی زد میں ہے۔ روس کی یوکرین  کے خلاف جنگ چوتھے مہینے میں داخل ہو گئی۔

24 فروری کو شروع ہونے والی اس لڑائی کا مرکز اب یوکرین کا مشرقی علاقہ ڈونباس ہے۔

یوکرینی صدراتی دفتر کے مطابق ڈونباس میں ہونے والی یہ لڑائی اب ایک خوفناک عروج کی طرف بڑھ رہی ہے۔علاقائی گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز کو سیویئر ڈونیٹسک شہر سے پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔ سیویئر ڈونیٹسک کا زیادہ حصہ روسی فورسز کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک اس شہر میں سب زیادہ شدید لڑائی  لڑی گئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران قبضے کے لیے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں لڑائی کا سلسلہ جاری رہا۔ گورنر سیرہی گادائی کے بقول شہر میں موجود یوکرینی فوجیوں کو نئی پوزیشن پر پہنچنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ چار ماہ کے دوران اس جنگ کے سبب یوکرین میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button