بین الاقوامی
پاکستانی نژاد زاہد قریشی نے پہلے امریکی ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا
پاکستانی نژاد امریکی جج زاہد قریشی نے ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زاہد قریشی کی حلف برداری کی تقریب نیوجرسی میں ہوئی جس کے بعد انھوں نے امریکا کے ڈسٹرکٹ جج کا عہدہ سنبھال لیا۔
زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان ہیں جنہیں صدربائیڈن نے فیڈرل بینچ پر تعینات کیا ہے۔واضح رہےکہ زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔