حادثات و جرائم
کار نہر میں گرنے سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں سمبلی کے قریب کار تیز آندھی اور بارش کے باعث بے قابو ہوکر روڑ پر سلپ ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 1 خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین سمیت 6 افراد شامل ہیں۔
پوليس نے بتایا کہ کار میں سوار فیملی سرائے عالمگير سے کھوہار جارہی تھی، جن میں 4 خواتین، 1 کم عمر بچہ اور 1 نوجوان شامل تھے۔
پوليس کے مطابق کار حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 70 سالہ رشیدہ، 55 سالہ عابدہ، 50 سالہ شاہین، 30 سالہ نادیہ،25 سالہ شاہزیب اور 2 سالہ بچہ سیف شامل۔