بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں جمعرات کو کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

نوجوانوں کو فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے کولگام کے علاقے مشی پورہ اور جنوبی کشمیر کے اسلام آباد اضلاع کے کوکرناگ کے علاقے ہنگل گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔

اشتہار
Back to top button