بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں ترک سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الوداعی ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکول نے پیر کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں ترک سفیر کی خدمات کو سراہا۔

Back to top button