بین الاقوامی
دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمنل کی ایک عمارت تباہ
شام کے دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمنل کی ایک عمارت تباہ ہو گئی۔
شامی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ متعدد اسرائیلی راکٹوں کو تباہ بھی کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمنل کی عمارت تباہ ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔