بین الاقوامی
بھارتی ٹی وی چینل پر اچانک نعت رسول مقبول ؐ چلنے لگی
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز دی جارہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نمودار ہوتا ہے اور پھر ’نعتِ نبیﷺ‘ چلنے لگتی ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ چلائی۔
اس وقت پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ’ٹیم ریوولوشن پی کے‘ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔
گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چلی۔