قومی
مصر میں سزائے موت کے 7 پاکستانیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل
مصر میں قید 7 پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق سوات کے صدام ،ظہور،کراچی کے اقبال،راحیل،پرویز اور دیگر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 7 پاکستانیوں کو بحری جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر 2019 میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد مصری عدالت نے ساتوں افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی اپیل پر مصری عدالت نے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیا۔