بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے غریب گھرانوں کیلئے بڑا اعلان

وزیراعظم  شہباز شریف نے بے نظیر انکم  سپورٹ پروگرام میں بلوچستان کے مزید 5 لاکھ گھرانوں کو شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز دورہ بلوچستان میں گوادر میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے  وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کے سو فیصد غریب گھرانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں  بلوچستان کے مزید 5 لاکھ گھرانوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ گوادر کے مستحق ماہی گیروں کی کشتیوں کیلئے مفت انجن فراہم کیے جائیں گے اور پہلےمرحلے میں ماہی گیروں کی کشتیوں کیلئے 2000 انجن دیے جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button