بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اے ایس ایف کی کارروائی مسافر کے سامان سے 3کلو سے زائد ہیروئن برآمد

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین کے مسافر کے سامان سے تین کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد خالد بحرین جانے کے لئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران مسافر کے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے بیگ کی تہہ میں ہیروئن مہارت سے چھپائے جانے کی نشاندہی ہوئی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 3.054 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے  سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کرلیا
Back to top button