بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی واسا کے ایم ڈی راجہ شوکت معطل

راولپنڈی کے مینجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی(واسا) راجہ شوکت محمود کو معطل کر دیا گیا۔

راجہ شوکت محمود کو چیف سیکرٹری پنجاب نے معطل کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے  واسا ایم ڈی راجہ شوکت محمود کے ہمراہ مون سون سے قبل واسا کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واسا ایم ڈی کو نالہ لئی صفائی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کاکہنا تھا کہ تمام آپریشنل مشینری کی اوور ہالنگ مکمل اور تمام مشینری چالو حالت میں ہے۔

 

Back to top button