قومی
وزیراعظم شہباز شریف 3روزہ دورہ ترکی پر روانہ
وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے، شہبازشریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے پہلے 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ چلے گئے ہیں جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ ترک صدر وزیراعظم شہبازشریف کےاعزازمیں عشائیہ بھی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ پاکستان اورترکی کےدرمیان وفودکی سطح پربات چیت بھی ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ ترکی کے دوران وزیرسرمایہ کاری بورڈچودھری سالک حسین، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور معاونین خصوصی طارق فاطمی اورفہدحسین بھی ہمراہ ہیں۔