بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چیمپئنز لیگ، ریال میڈرڈ نے لیور پول کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ نے زبردست مقابلے کے بعد لیورپول کو ایک صفر سے شکست دے کر  ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پیرس میں کھیلے جانے والے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈکے وینی جونیئر نے ایک گول کیا جس کے سبب میڈرڈ 14ویں بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

فائنل میں ریال میڈرڈ کے گول کیپر تھیبا کور توائے نے اہم کردار ادا کیا اور لیور پول کے کھلاڑیوں کو گول کرنے سے روکا،  تھیبا نے لیور پول کے محمد صلاح کی جانب سے گول کرنے کی تین کوششوں کو ناکام بنایا۔

اشتہار
Back to top button