قومی
پاکستان یاسین ملک کو من گھڑت الزامات میں سنائی گئی سزا کی مذمت کرتا ہے،پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان یاسین ملک کو من گھڑت الزامات میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ ایسے جابرانہ اقدامات جائز جدوجہد کیلئے کشمیریوں کا جذبہ نہیں دبا سکتے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم سکیورٹی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی ہے جبکہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔