بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ،18کمسن بچوں سمیت 21 ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ  کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  18 سالہ ملزم منگل کے روز ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس  ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور  ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسکول میں فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان ممکنہ طور پر جس کا نام سیلواڈور راموس ہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور دادی کوگولیاں مارنے کے بعد گھر سے نکلا تھا جس کے بعد بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور بعد ازاں اس نے خود اسکول میں چھپالیا تھا۔

اشتہار
Back to top button