بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پشاور اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جیو نیوز کےمطابق پشاور اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ  پیما مرکز  کا بتانا ہےکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 170 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اشتہار
Back to top button