رکشا نہر میں گرنے سے7 افراد جاں بحق

ٹھٹہ میں رکشا نہر میں گرنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 افراد کو بچالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد رکشے میں سوار تھے، اسٹیئرنگ جام ہونے سے  رکشا نہر میں جاگرا۔

حادثےکے مقام پرموجود مقامی خواتین نے اپنی چادریں نہر میں ڈال کرتین افراد کو فوری طور بچالیا، جب کہ  بعد ازاں غوطہ خوروں نےڈوبنے والے 7 دیگر افرادکی لاشیں نکالیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور سے تبلیغی جماعت آئی ہوئی تھی،جماعت کے امیر سید مزمل شاہ کا تعلق پشاور سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پشاور اور دھابیجی سے تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Exit mobile version