بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ ن کے صوبائی رکن اسمبلی فیصل نیازی مستعفی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کو پیش کردیا۔

فیصل نیازی ن لیگ کے منحرف ارکان میں شامل ہیں اور وہ خانیوال سے رکن منتخب ہوئے تھے۔فیصل نیازی کا کہنا تھاکہ خوشی اور ہو ش و حواس میں اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں، مسلم لیگ ن کی سیاست سے اب کوئی تعلق نہیں اور بہت پہلے مسلم لیگ ن سے راستے جدا کرچکے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پہلا استعفیٰ آگیا ہے اور ن لیگ کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button