بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ناموس رسالت کی توہین کرنے والےکی زبان گدی سے کھینچ لیں گے،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیاسی لحاظ سے عمران ایک لاش ہے، لاش پرکروڑ لوگ بھی کھڑےہوجائیں تو وہ زندہ نہیں ہوسکتی۔

پشاور میں  تقدس حرم نبوی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ واقعہ کہاں ہوا، مسئلہ یہ ہےکہ دل آزاری کہاں ہوئی ، ہم برداشت والے لوگ ہیں مگر ناموس رسالت کی توہین کرنے والےکی زبان گدی سے کھینچ لیں گے، انیل مسرت اور جہانگیر چیکو نے زندگی میں کبھی عمرہ نہیں کیا ، وہ کس نیت سے مسجد نبوی میں آئے تھے؟ پی ٹی آئی برطانیہ کا صدر بھی ہنگامہ کرانے مدینہ آیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا،عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی سازشیں کیں، ٹرمپ نے جبراً اسرائیل کو تسلیم کرانےکے لیے کئی عرب ممالک کوآمادہ کیا،کراچی کی کانفرنس نے ان کی زبان بندی کی،جس کے بعد آج تک اسرائیل تسلیم کی بات کرنےکی جرات نہیں کرتے، جے یو آئی نے اسلام ،حرمت رسالت اور شرف انسانیت کا علم بلند رکھاہے،  پرچم نبوی کو سر بلند رکھا ہے اور رہےگا۔

سربراہ جے یو آئی نےکہا کہ عمران خان کی اپنی حلال کی بیٹی ہوتی تو کسی کی حلال بیٹی کے بارے میں ایسی بکواس نہ کرتا، عمران خان سیاسی لاش ہے، تمہیں شرم نہیں آئی ہمارے علماء پر گولیاں چلائیں حملےکیے ، ہم نے برداشت کیا ہم پاکستان میں جنگ نہیں چاہتے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  نواز شریف، زرداری اور شہبازشریف کوتم چورکہتےہو لیکن چین،سعودی عرب اور  آئی ایم ایف ان پراعتماد کرکے پیسے دیتے ہیں جب کہ تم صادق و امین ہو تم پر تو ایک ٹکےکا بھی اعتماد نہیں کرتے، یہ چاہتا ہے کہ جو وہ کہےلوگ قبول کرلیں ،  ان کی زبانوں کو دیکھو جو غلاظت اندر ہو وہی باہر آتی ہے ۔

اشتہار
Back to top button