بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج، ہفتہ کا آخری روز مثبت رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 117 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 100 پر ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ حصص بازارمیں 18 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 3 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7143 ارب روپے ہے۔

اشتہار
Back to top button