شمالی وزیرستان میں آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک،بم دھماکے میں حوالدار محمد سرور شہید
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔
ادھر جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے جوان اور جہلم کے رہائشی حوالدار محمد سرور نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 17 مئی کو خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔
مارے گئے دہشتگرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی، مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر دیسی ساختہ بم حملے میں جہلم کے رہائشی حوالدار محمد سرور نے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔