قومی
بلاول بھٹو زرداری آج 3 روزہ دورے پر امریکا پہنچیں گے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 3 روزہ دورے پر امریکا پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق اپنی پہلے سرکاری دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے میں بلاول بھٹو پاک امریکی وزرائے خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے تحت فوڈ سکیورٹی کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری 21مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزر لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔