بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکمسن بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکمسن بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے  میران شاہ ڈانڈے درپہ خیل میں پیش آیا جہاں  دکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔

واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button