بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ریاست نیویارک میں اندھا دھند فائر نگ10ہلاک

امریکی ریاست نیویارک کے سپر اسٹور میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 برس کا سفید فام حملہ آور فوجی یونیفارم، بکتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن کر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ملزم نے حملے کا واقعہ گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا، ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔

پولیس کے مطابق 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں، مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جبکہ سیاہ فام کمیونٹی کے افراد نے صدر جو بائیڈن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اشتہار
Back to top button