قومی
ابو ظبی جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد
ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ابو ظبی جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد قربان ابوظبی جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا تو عملے کی جانب سے مسافر کے سفری بیگ کی تلاشی لی گئی جس کے تہہ خانے کے اندر خفیہ کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ سے ہیرون برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف کے عملے نے مجموعی طور پر 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔