بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن روانہ

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی، ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہو گی۔

اشتہار
Back to top button