بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق کی ضمانت منظور

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق کو ضمانت منظور ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، کارکنوں نے جیل کے باہر نعرے بازی کی۔

مسجدنبوی واقعہ میں گرفتار شیخ راشد شفیق کو آج فتح جنگ کی عدالت نےایک لاکھ روپے کے مچلکے پر رہا کر دیاہے، شیخ راشد شفیق کو دوستوں وکلاء اور کارکنوں کی ایک تعداد ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے باہر استقبال کرنے آئے ہوئے تھے جہنوں نے پھولوں کی پتیاں پھینک کر استقبال کیا۔

میڈیاسے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ مجھے گرفتار کر کے اٹک کےمختلف تھانوں میں قید رکھا، دہشتگردوں کی طرح آنکھوں پرپٹی باندھی گئی، مگر پھر بھی اپنے قائد عمران خان اور شیخ رشید کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اشتہار
Back to top button